لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کردی
چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط میں عمران خان نے دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا۔
عمران خان کے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔