میری بہن سردی سے مر گئی، شامی بچی کی دل دہلا دینے والی وڈیو وائرل
موسم بہت سرد ہے اور ہم سردی سے مر رہے ہیں ۔۔ یہ کہتے ہوئے وہ بے اختیار رو پڑی
دمشق(انٹرنیشنل نیوز)جنگ زدہ ملک شام میں سخت سردی اور خوراک کی قلت نے لوگوں کی زندگی مشکل کررکھی ہے ایسے میں ایک شامی بچی کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اپنی زبوں حالی بیان کررہی ہے
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں شام میں سردی کی شدت اور خوراک کی قلت کا شکار بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ “میری بہن سردی سے مر گئی۔ پتہ نہیں کیسےساری دنیا گرم ہے سوائے ہمارے، ہم سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں۔ موسم بہت سرد ہے اور ہم سردی سے مر رہے ہیں”۔۔ یہ کہتے ہوئے وہ بے اختیار رو پڑی اور اس کے آنسو اس کےچہرے پر چھلک پڑے۔
ماتت اختي من البرد ماتت اختي مابعرف كيف 😭
اقسم بالله العظيم لم أرى مثل هذا القهر
هل عجز المسلمين الوقوف مع أطفال سوريا
نشكو أمرنا إلى الله pic.twitter.com/EuOOSkchJt— فريق ملتقى أهل الخير (@MghrdSwry) January 25, 2023
شامی بچی کی مفلوک الحالی کا ترجمان کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ ویڈیو میں بچی کی حالت اور کیفیت کو دیکھ کر درد دل رکھنے والی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔
یہ ویڈیو خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں انسانیت کی بربادی کی تازہ مثال ہے۔
بچی نے وضاحت کی کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے اور ایندھن کی کمی کا شکار ہے۔ رات کو جب سوتی ہے تو اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کے اعضا اس کے ساتھ ہیں یا نہیں کیونکہ اس کے اعضا ٹھنڈ سے اکڑ جاتے ہیں۔