پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر وزارت داخلہ کی وضاحت آگئی

اسلام آباد(امت نیوز) ترجمان وزارت داخلہ نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے
ترجمان وزارت داخلہ نے  وضاحت کی ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیاگیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی اور یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر ہی  لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔