فلطسین کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز)فلسطین میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس اجلاس متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا

جمعہ کی شام ایک   حملے میں کئی اسرائیلیوں کی ہلاکت اور اس سے قبل  جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں دس فلسطینی شہریوں کی شہادت کے واقعے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد فلسطینوں اور اسرائیل فوج کے درمیان جھڑپوں اور علاقے کی تازہ کشیدہ صورت حال پر غور کرنا ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ  سلامتی کونسل کے ارکان اس اجلاس میں کوئی ٹھوس اورمتفقہ موقف اختیار کریں گے یا یہ اجلاس  محض تشویش کا اظہاراور کشیدگی کو کم کرنے کے مطالبے تک محدود ہو گا۔

امریکا نے بیت المقدس میں   فلسطینی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یہودیوں کی عبادت گاہ پر’’واضح دہشت گردانہ حملہ” قرار دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی حکام اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ہفتے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے آئندہ دورہ اسرائیل میں تبدیلیوں کی توقع نہیں رکھتے۔یہ دورہ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔