لاہور(امت نیوز) انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے ناموں سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، دو ٹائم بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔