لاہور(اسپورٹس ڈیسک) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کا منصب سونپا گیا ہے اور وہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور لیگ سے وطن واپسی پر ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کا نام بھی شامل ہے لیکن وہ ان دنوں بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کھُلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے
وزیر کھیل نامزد کیے جانے کے باوجود فاسٹ باؤلر ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے اور وزیر کھیل کی ذمے داریوں کے باوجود وہ پوری لیگ میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔
وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اور گزشتہ سال تک انہوں نے فرنچائز کی قیادت بھی کی تھی لیکن اس سال کے لیے زلمی نے بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔
103 وکٹوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے سب سے کامیاب باؤلر کی اس سال کیٹیگری میں تنزلی کی گئی ہے اور وہ پلاٹینم کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔