محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارش کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،
اس کے علاوہ ناران، کاغان، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد، شانگلہ ، بونیر، باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا ۔ لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری ،گلیات اور گردونواح میں بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے ، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت ، ژوب،بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے