لاہور (اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی پریکٹس میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں
لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کیلئے انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میںشاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کی مشقیں کیں ، نیٹ سیشن میں لاہور قلندرز کے کپتان نے بابر اعظم کو بولنگ بھی کرائی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے ایک میچ میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بولڈ بھی کیا تھا۔
. @iShaheenAfridi vs @babarazam258
How excited are you for 2⃣6⃣Feb and 7⃣ March in #HBLPSL8 ?#sochnabemanahai #SabSitarayHumaray #ICCAwards pic.twitter.com/1Z4VVqlk1m
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) January 28, 2023
خیال رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل 8 میںپشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جبکہ شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔