آسٹریلیا، میلبرن شہر میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم جاری

آسٹریلیا(اُمت نیوز ) آسٹریلیا کے میلبرن شہر میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کے زیر اہتمام خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آسٹریلیا کے شہر میلبرن میںجاری ہے۔ آزاد خالصتان کے حق میں سکھ کمیونٹی کےافرادووٹ کاسٹ کررہے ہیں

ریفرنڈم میںبھارتی مشرقی پنجاب سے تعلق رکھنےوالے 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں،  ووٹ ڈالنے کیلئے دوکلومیٹرتک قطار لگی ہیں ۔پولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین اور مرد خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے لہرارہے ہیں۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منظور کرانا ہے۔

 


دوسری جانب میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم کے حق میں لگائے گئے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے، ریفرنڈم کیلئے مہم جوئی کرنے والی تنظیم نے پوسٹرز اور بینرز پھاڑنے کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو قرار دیا ہے۔

سکھ فار جسٹس تنظیم کے جنرل سیکرٹری گورپتوند سنگھ پنوں نے کہا کہ میلبرن میںخالصتان ریفرنڈم کا توڑ پھوڑ سے کوئی تعلق نہیں،  سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے، سکھوں نے واضح کردیا  وہ سانحہ 84 گولڈن ٹیمپل نہیں بھولے۔