پشاور(امت نیوز) کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کےطالب علم کی کشتی الٹنے سے 11 بچے ڈوب کر شہید ہوگئے۔17 بچوں کو بچالیا گیا ۔دیگرکی تلاش جاری ہے
ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں مدرسے کے 25 سے 30 طالب علم سوار تھے، جو پکنک منانے کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں 11 بچے ڈوبنے کے باعث شہید ہوگئے جبکہ 17 کو ریسکیو کرلیا گیا۔ دیگر کی تلاش جاری ہے
چار سے پانچ بچوں کو آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے۔
جاں ہونے والوں میں وقاص ولد موسیٰ خان عمر 13سال،حارث ولد زاہد عمر 11سال ،واحد ولد گل ساجد عمر 11 سال ،نوشید ولد نامعلوم عمر 12 سال ،ارشاد ولد محمد میرعمر 12سال ،عزیر ولد عامر سلطان عمر 12سال ،احمد ولد معرب عمر 13 سال ،ماجد ولد گل ساجد عمر 14سال ،ابوبکر ولد احمداللہ عمر 13سال اور صدام ولد سعید عمر 12 سال شامل ہیں