حادثے میں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،فائل فوٹو
حادثے میں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،فائل فوٹو

چشتیاں میں کار درخت سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

بہاولپور:: چشتیاں میں تیز رفتار کا درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،کار درخت سے ٹکرا گئی تھی، جاں بحق افراد میں 4 لڑکیاں اور2 بچے شامل ہیں۔

حادثے میں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کیلیےمقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔