پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو
پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو

امپورٹڈ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا،عمران خان

لاہور: ڈالراور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ پرردعمل کا اظہار پر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ ڈالر 262 روپے پر پہنچ گیا ہے،نااہل حکومت کی بدانتظامی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،امپورٹڈ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو کچل دیاہے ۔

عمران خان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ کردیاہے،اب حکومت 200 ارب روپے کا منی بجٹ لا رہی ہے،منی بجٹ سے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کرپٹ اور نااہل حکومت کی بدانتظامی نے معیشت تباہ کر دی،200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد اضافہ ہوگا، ان کاکہناتھا کہ گیس بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔