سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران کی گرفتاری شوقیہ نہیں ہو گی،ان کیخلاف الزامات سچے ہیں، گرفتار کیوں نہیں ہو سکتے ،باقاعدہ قانون کا ہاتھ پڑے گا،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہو سکتی ہے تو عمران خان بھی ہوسکتے ہیں ،عمران خان کے بیان سے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کو جان کا خطرہ ہوسکتا ہے،عمران خان کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بینظیر بھٹو شہید ہوئیں،پیپلزپارٹی نے 2 بڑی قربانیاں دیں اور سیاست جاری رکھی،عمران خان کے بیان سے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کو جان کا خطرہ ہوسکتا ہے،عمران خان کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے بہت سے کارڈز کھیلے ہیں،اب یہ کارڈ کھیلا ہے جس سے خدانخواستہ ملک میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، عمران خان کا مقصد ہے سیاست میں خون خرابہ ہو،عمران خان نے سیاست کا رخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں ان کےخلاف امریکا نے سازش کی،عمران خان نے بہت سے پنترے بدلے ہیں،معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں،پہلے کہا مجھے بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ سیاسی انتقام کا مخالف ہوں،سیاسی رہنماﺅں کو جھوٹے مقدمات میں قید نہیں کرنا چاہیے ، پیپلزپارٹی، ن لیگ کیساتھ پی ٹی آئی دور میں جو ہوا سب نے دیکھا،مجھ پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنایا گیا تھا،مجھ پر مقدمہ کی منظوری ان کی کابینہ نے دی تھی،فوادچوہدری کے معاملے میں قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پیٹرول مافیا بہت طاقتور ہو چکے ہیں،پیٹرول کی فروخت نہ کرنے والے پمپوں کو سیل کرنا چاہیے ۔آئی ایم ایف کے پروگرام میں حالات کی مجبوری کے باعث شامل ہوئے، آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں ،معاشی معاملات کو آئندہ 2 سے 3 ماہ میں حل کر لیں گے۔