لاہور:اسلام آباد پولیس تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو لاہور لے آئی جہاں انہیں پہلے فارنزک لیب پھران کے گھر لے جایا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو پہلے لاہور میں واقع فارنزک سائنس لیبارٹری لایا گیا، جہاں ان کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیا گیا۔ تاہم کچھ ہی دیر کے بعد انہیں فرانزک لیب سے واپس لے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس فواد چوہدری کو ان کے گھر لے کر گئی ہے جہاں ان کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی جائے گی۔
بھائی فراز چوہدری نے کہا کہ چھٹی کے روز فواد چودھری کو لاہور لے کر جانا سمجھ سے بالاتر ہے، عدالت نے پولیس کی استدعا پر فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
واضع رہے کہ فواد چوہدری کو گزشتہ روز 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔