خیبرپختونخوا کی سیکورٹی پولیس کے حوالےکرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(امت نیوز)اے این پی نے خیبرپختونخوا کی سیکورٹی پولیس کے حوالےکرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس سلسلے میں باچا خان ولی خان اور 21 ویں صدی کے عنوان سے سیمینار میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سیمینار میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار بابک نے قرارداد پیش کی۔ جسے شرکا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش اور علی وزیر کو رہا کیا جائے۔ نواں اور دسویں این ایف سی ایوارڈ منظور کیا جائے۔

مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست پاکستان کی آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی بنائی جائے جبکہ 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد اور پاک افغان تجارتی راستے کھولے جائے۔

قرارداد کے متن کے مطبق گیس کا پہلا حق اسی علاقے کو ہوگا جہاں سے وہ دریافت ہو