لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹر پرویز رشید کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
پرویزرشید نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوآئسولیٹ کرلیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے18نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار675کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.39 فیصد رہی۔