چولستان جیپ ریلی کے سلسلے میں سائیکل ریلی کا انعقاد

بہاولپور(امت نیوز)محکمہ سیاحت پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ کنڈے والے پل سے قلعہ دراوڑ تک ہونے والی اس سائیکل ریلی کے انعقاد کا  بنیادی مقصد علاقے میں ہونے والی چولستان جیپ ریلی کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور نوجوانوں کو ایک ایسا پیغام دینا تھا جس میں وہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو اپنا حصہ بنائیں ۔

یہ سائیکل ریس چولستان جیپ ریلی کی تقریبات کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی  تیس سے زیادہ سائیکل سواروں نے ریلی میں شرکت کی جس میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی

اس ریلی کے شرکا کنڈے والا پل سے چلے اور  30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے قلعہ دراوڑ پر پہنچے۔

ٹی ڈی سی  پی کے چولستان ڈیزرٹ ریزارٹ پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں سائیکل ریس کے تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ  تقسیم کیے گئے یہ سائیکل ریلی  ٹی ڈی سی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آغا محمد علی عباس کی خصوصی ہدایت پر منعقد کروائی گئی اور اس  میں مقامی انتظامیہ  پولیس اور ریسکیو 1122 نے  بھی بھرپور تعاون کیا