کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ملکی سطح کی قومی مسابقہ حفظ قرآن کی تقریب تیس جنوری 2023ء بروز پیر فیصل مسجد اسلام آباد میں صبح نو بجے سے شام نماز مغرب تک منعقد ہورہی ہے۔
اس عالیشان تقریب کی صدارت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی میں مولانا محمد حنیف جالندھری(جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان ) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر معروف سیاسی و سفارتی شخصیات بھی شریک ہوکر اظہار خیال بھی کریں گے۔پہلا سیشن صبح 9 بجے تا 12.45 دوپہراوردوسرا سیشن 1.45 دوپہر تا نماز مغرب ہوگا۔درمیان میں نماز عصر کا وقفہ ہوگا۔