گجرات(اُمت نیوز)مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان کی مرضی کے فیصلے نہیں ہونگے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ حکومت کا فواد چودھری کی گرفتاری میں کوئی کردار نہیں ہے
الیکشن کمیشن ممبران اور ان کے خاندانوں کو فواد چوہدری نے باقاعدہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، فواد چوہدری زبان سے مارنے والے لوگوں میں سے ہیں
عمران خان چار ماہ سے گولی کے دوچار چھرے لگنے پر پلاسٹر لگائے بیٹھا ہے۔
مشیر امور کشمیر کا کہنا ہے کہ ادار ہنیوٹرل نہ ہوتا تو پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکتے، آصف زرداری پر عمران خان کےالزامات کا عدلیہ سوموٹو لے،
انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیںکہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عمران خان چاہتا ہے میری مرضی کے فیصلے ہوں
عمران خان اپنے منہ سے بولے ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں ، عمران خان کو پاکستان کے لوگوں نے ووٹ دیئے ہم کیا ہندوستان سے ووٹ لے کر آئے ۔
ان کاکہناتھا کہ فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا ڈال کر لے جانے کی مذمت کرتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ اب فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے یہ قابل قبول نہیں ہو گا ۔