بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے انڈر 19 ٹی 20ورلڈ کپ کی چمیپئن بن گئی

جنوبی افریقہ (اُمت نیوز) جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نےانگلینڈ کو شکست دیکر ورلڈکپ میں فتح حاصل کرلی ہے

تفصیلات کے مطابق دونوںٹیوں کے درمیان میچ جنوبی افریقہ کے شہر پوشف اسٹروم میں کھیلا گیا ہے۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 68 رنز بنائے
جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصا ن پر حاصل کرلیا
تیتاس سادھو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے انہوں نے چار اوورز میں 6رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا
،ٹورنامنٹ میں 293 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 9 وکٹیں لینے والی انگلینڈ کی گریس سروینس کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا