کپتانی کیلئےبابر اعظم کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، یونس خان

چارسدہ (اُمت نیوز) کپتانی کیلئے بابر اعظم کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے،
چارسدہ کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے  گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہناتھا کہ بابر اعظم 2 سالوں سے ٹاپ پلیئر ہیں۔ ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سےکھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر ہوئی، کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا زبردست فیصلہ ہے، اس سے کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے، ڈیپارٹمنٹس کے پاس موقع ہےکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔