یواے ای کے صدر محمد بن زاید کا دورہ اسلام آباد منسوخ

اسلام آباد: موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا سرکاری دورہ اسلام آباد منسوخ ہوگیا یو اے ای کے صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال  کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔معزز مہمان صبح ساڑھے سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ’ری-شیڈول‘ ہوگا ۔معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

یو اے ای کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ہوا۔  دورہ کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے ۔ اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا ۔