مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینا غیرقانونی ہے،سعودی وزارت افراد قوت

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی انتہائی حد 8گھنٹے ہے جبکہ کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینا بھی غیر قانونی ہے۔

لیبر قانون کے آرٹیکل 101 کے تحت ایک دن میں کام کے اوقات 11 گھنٹوں سے تجاوز نہیں کر سکتے، اگر 8 گھنٹوں سے زیادہ کام لیاجاتا ہے تو وہ ایکسٹرا ورک میں شمار ہو گا۔ آرٹیکل 107 کے تحت اوور ٹائم کے پیسے اصل معاوضے سے 150 فیصد زیادہ ہوں گے۔

عید اور سرکاری چھٹی والے دن ملازمین سے کام لینا بھی اوور ٹائم میں شمار ہوگا۔

جبکہ مسلسل 5 گھنٹے بھی ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی اس میں 30 منٹ کا بریک لازمی دینا ہوگا جبکہ رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کی چھوٹ مقرر ہے۔