پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کی تیاری کی جارہی تھی کہ دھماکا ہو گیافائل فوٹو
پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کی تیاری کی جارہی تھی کہ دھماکا ہو گیافائل فوٹو

پشاورپولیس لائنزکی مسجد میں خودکش دھماکا،شہدا کی تعداد59ہوگئی

پشاور: پولیس لائنزکی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں59 افراد شہید، 140سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنزکی مسجد میں نماز ظہر کی تیاری کی جارہی تھی کہ دھماکا ہو گیا،دھماکے سے مسجد کی چھت شہید ہو گئی، دھماکے میں 59افراد شیید 140سے زائد زخمی ہو گئے۔

متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں شہید اور  زخمی افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 59 افراد  شہید ہوئے، 140 سے زائد زخمی ہیں۔

شہداء میں 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین ، ایک خاتون  اور دیگر افراد شامل ہیں۔ خاتون مسجد سے متصل پولیس کوارٹر میں رہاش پذیر  تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین جاں بحق افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حملہ آور کی شناخت محمد ایاز ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو مہمند ایجنسی کا رہنے والا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے افسوسناک سانحے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کا کہنا ہے کہ منگل کو پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔