صوابی کے علاقے ہنڈ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 شرپسندوں نے دستی بم چلا دیے۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈ میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی،شرپسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق دو شرپسندوں نے خود کو دستی بم سے اڑاد یا جبکہ ایک شرپسند کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
صوابی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔