پشاور: پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں امام مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شہید ہو گئے۔ شہدا کے نام سامنے آگئے،جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔ایک خاتون بھی شامل ہے۔
شہید ہونیوالوں میں انسپکٹر دوران شاہ خان، اے ایس آئی لیاقت خان، شہریار شامل ہیں، دھماکے میں امام مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں محمدعلی، طاہر خان، نسیم شاہ، گل شرف خان ،مسعود احمد،عبدالودود اور لیاقت اللہ بھی شامل ہیں ، پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ایک خاتون رشید ہ بی بی بھی جاں بحق ہوئیں جو پولیس کوارٹرز کی رہائشی ہیں ۔
پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اوراس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے۔ مسجد کےعقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔