اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے قریب بنی گالہ میں عمران خان چوک پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ پولیس کی ٹیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار چھاپے کے بعد ایک ملزم طارق ولد یار محمد کو گرفتار کرکے لا رہے تھے، نامعلوم ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر سامنے سے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار کاں بحق ہو گیا۔