کلاچی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں سے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جھڑپ ہوئی،فائل فوٹو
کلاچی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں سے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جھڑپ ہوئی،فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان،جھڑپ میں 2 دہشت گرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی کے علاقے لونی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں سے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جھڑپ ہوئی ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد وں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔علاقے میں سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔