زندہ افراد کو نکالنے کی کوشش  کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو
زندہ افراد کو نکالنے کی کوشش  کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو

ملبے تلے دبے زندہ افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری

پشاور:خود کش دھماکا ہوتے ہی مسجد کی چھت زمین  بوس ہو گئی،متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور پولیس لائن ملبے تلے دبے زندہ افراد کو نکالنے کی کوشش ہورہی ہے۔ ریسکیو 1122کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق اس وقت ملبے تلے ہمارے اندازے کے مطابق پانچ یا چھ افراد موجود ہیں۔

ان کو محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے لیے ان کو جسم میں نمکیات برقرار رکھنے کے لیے ڈرپس وغیرہ پاس کردی گئی ہیں۔

بلال احمد فیضی کا کہنا تھا کہ ملبے تلے کچھ لاشیں بھی موجود ہیں تاہم ابھی تک لاشوں کا اندازہ نہیں کیا جاسکا کہ وہ کتنی ہیں۔