پشاور:خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے، صوبے میں امن وامان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہو گا جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی،اس حوالے سے متعلق تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔