کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم سے مزید 13بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

پشاور (امت نیوز)کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے بچوں کی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ آج مزید 13 لاشیں نکال لی گئیں ۔جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

واقعے میں جاں بحق 7 بچوں کی تدفین  کردی گئی ہے جبکہ کشتی بان اور محمکہ ایریگیشن کے ایکسی این کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زیر علاج بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کشتی میں ملاح اور معلم سمیت 40 بچے سوار تھے، حادثہ کشتی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے جسے کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔