نئی دہلی (امت نیوز)بھارتی ریاست اڑیسہ میں گزشتہ روز پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ریاستی وزیرنے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا
وزیر صحت کو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
60 سالہ وزیر صحت نابا داس برجراج نگر شہر میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔
سرکاری گاڑی سے اترتے ہوئے انہیں ایک شہری نے پھولوں کا ہار پہنایا، اسی اثنا میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔
Odisha health minister Naba Kishore Das shot dead by policeman in Jharsug#odisha #HealthMinister#NabaDasShot#NabaDas pic.twitter.com/6Ov2LVwimZ
— NewsHunt (@newshunt585) January 30, 2023
وزیر صحت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاستی دارالحکومت بھوبنیشور کے نجی اسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پاٹنک بھی اسپتال پہنچے تھے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
پولیس نے حملہ آور اے ایس آئی گوپال داس کو حراست میں لے لیا ہے، اسے وزیر صحت کے دورے پر سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا تھا