پشاور(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچےجہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال جا کر پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز مسجد میں دھماکے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے استفسار کیا کہ خود کش حملہ آور کیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز میں داخلےکا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کہاں سے آیا؟
آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں،کیا پتہ حملہ آورکہاں سے آیا اورکیسے داخل ہوگیا؟ ہوسکتا ہےکہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر ہی رہ رہا ہو ، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور کیسے داخل ہوا؟
خیال رہےکہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 59ہوگئی ہےجب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہیں۔