لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے زمان پارک لاہور سے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد رہائش گاہ میں سیکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہوجائیں گے۔ عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کے لیے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گئے ہیں۔ کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کردیا ہے۔ نجی سیکیورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات کی جائے گی۔
عمران خان کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند روز درکار ہیں۔ ٹانگ ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے