امریکااور سعودی عرب کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت

اسلام آباد(امت نیوز)امریکا اور سعودی عرب نے پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی مملکت دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
آج پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا اس وقت ہوا جب نماز ظہر ادا کی جارہی تھی ۔
دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے