پشاور(اُمت نیوز) پشاور ایئر پورٹ سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔5مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے پشاورایئر پورٹ کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانیوالے مسافروں سےسوتولہ سونا برآمد کرلیا ہے۔
سونے کی قیمت ایک کروڑ92 لاکھ روپے ہے،ملزمان سوات اور دیر کے رہنے والے ہیں۔

کسٹمز حکام نے تمام افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos