9 نئے ارکان ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں شامل

کراچی (اُمت نیوز) 9 نئے ارکانمتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ان تمام افراد کا تعلق پی ایس پی اور فاروق ستار سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی میں6ساتھی پی ایس پی اور 3ساتھی ڈاکٹر فاروق ستار کے تھے تمام ارکان کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نگہت شکیل، کامران فاروقی، وسیم حسین، حفیظ الدین، حسن صابر، آسیہ اسحاق، آفاق جمال، صوفیہ سعید اور شمشاد صدیقی بھی رابطہ کمیٹی میں شامل ہوئے ہیں۔