پشاور(اُمت نیوز)پشاور پولیس لائنز دھماکے پر کے پی کے پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ بظاہر خود کش حملہ ہے،ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت پر کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ پشاور مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 59 افراد شہید جبکہ 140 زخمی ہوئے ہیں
کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔