لاہور ( اُمت نیوز) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
آ ل راؤنڈر شاہد آفریدی کا تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈمحمد عامر نے برابر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عامر لیگ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔
محمد عامر بی پی ایل میں سلہٹ سپر اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں،
انہوں نے پیر کو کھلنا ٹائیگرز کے خلاف میچ میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر محمود الحسن جوئے کو سلو ڈیلیوری پر شکار کرتے ہوئے یہ تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔
اس فہرست میں سابق ویسٹ انڈین بولر کیون کوپر سرفہرست ہیں کیونکہ انہوں نے صرف 30 میچوں میں یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا
اس کے بعد ان کے ہم وطن ڈوین براوو 34 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔