اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہونگے۔
آئی آیم ایف مشن چیف ناتھن پورٹرمذاکرات میں وفد کی قیادت کرنے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق تکنیکی مذکرات آج سے 2 فروری تک ہوں گے۔ پالیسی مذاکرات3 سے 9 فروری تک ہوں گے۔
تکنیکی مذاکرات میں پاکستان اصلاحات کے بارے وفد کو بریف کرے گا۔ آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔
پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان معیشت کو در پیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا اور رعایتیں مانگے گا۔