فواد چوہدری کو کب رہا کیا جائے گا؟ اسد عمر نے بتا دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسدعمرکا دعویٰ ہے کہ گرفتار رہنما فواد چوہدری کو آج رہا کردیا جائے گا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے لکھا، ’ آج انشاء اللّٰہ فواد چوہدری اپنی غیرقانونی حراست سےآزاد ہوگا’۔

ہیش ٹیگ فواد چوہدری کو رہا کرو، کے ساتھ یہ ٹویٹ کرنے والے اسد عمرکا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد قوم کی حقیقی آزادی کے لئے ایک بار پھر فواد چوہدری کی آواز پھرگونجے گی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ مکی استدعا مسترد کردی تھی۔

فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں جہاں عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔