پشاور (امت نیوز)پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 93 ہو گئی۔
ملبے سے مزید 17 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی جبکہ 212 سے زائد زخمی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مسجد کے ملبے تلے سے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے ریسکیو دستے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کا کہنا ہےکہ حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکےگا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جب کہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جا رہاہے۔
پولیس لائنز دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے