اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان اور IMF کے وفد کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بریفنگ دی ،انہوں نےمعاشی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہIMF پروگرام ماضی میں کامیابی سے مکمل کیا تھا ، موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے ،معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں،معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، گیس سیکٹر کے گردشی قرض ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے ۔
توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے ۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف کا کہناتھا کہ امید ہے پاکستان 9 ویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گا.
توقع ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے پیشرفت جاری رکھے گا، امید ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہو گا،معاشی اصلاحات کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کریں گے ۔
Tags اعلامیہ جاری پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات