پشاور دھماکا سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، سراج الحق

پشاور  ( اُمت نیوز) پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ پشاور دھماکا سکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا ہے کہ  حکومت کی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، پولیس نے ہمیشہ مشکل وقت میں خدمات انجام دی ہیں، پورے ملک میں آج سوگ منایا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو بچانے کے لئے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان پاس کیا پلان ہے، افغانستان  کوچھوڑ کر اپنے ملک کو سنبھالنے کی کوشش کریں ۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی قوم کو بھی تحفظ دے افغانستان کے ساتھسو بار مذاکرات کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر ملک کو تحفظ نہیں دے سکتے تو ناکامی تسلیم کریں،