اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی ۔یہ بات اسپیکرقومی اسمبلی نے بتائی
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکرراجہ پرویز اشرف نے رکنیت ختم ہونے والے تمام اراکین کے نام ایوان میں پڑھ کر سنائے۔
اسپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 112 ارکان کی رکنیت ختم کی۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔