کوروناوائرس کےنئےویریئنٹ بی ایف 7کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

کراچی(امت نیوز)چین میں بڑے پیمانے پر شہریوں کو متاثر کرنےوالی کورونا وائرس کی نئی قسم کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سےوابستہ ماہرین نے کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ (جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس) کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس کا نام بی ایف 7 رکھا گیا تھا جو پہلے ہی چین میں بڑے پیمانے پر متاثرکرچکا ہے اور اب بھی وہاں موجود ہے۔ ماہرین نے اس نئے ویریئنٹ کی جینیاتی سیکوئینسنگ کی تصدیق کی ہے

ڈاؤ یونیورسٹی کےڈاکٹر پروفیسر سعید خاں نے بتایا کہ ان کی جدید تجربہ گاہ میں نت نئے ویریئنٹ کی مسلسل سیکویئنسنگ کی جاتی ہے۔ اس تناظر میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام شہری کورونا سے متعلق  تمام حفاظتی اقدامات (ایس او پیز) پر عملدرآمد کریں۔

ڈاکٹر سعید خان نے کہا کہ اس نئے تبدیل شدہ وائرس کے پھیلاؤ پر غور کرنا ہے۔ شہری سماجی فاصلے، ماسک لگانے اور بوسٹرڈوز سے خود کو محفوظ بناسکتےہیں۔ شہری اگر اپنے اندر علامات محسوس کریں تو خود کو فوری طور پر قرنطینہ کریں