کےپی حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کرچکی ہے،فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں الیکشن کب ہوں گے؟گورنرنے تاریخ دے دی

پشاور (امت نیوز)  گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو صوبہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صوبے میں اتنخابات کے انعقاد سے متعلق موصول ہونے والے خط کا جواب ارسال کردیا۔

گورنر نے اس خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہا

واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا ان کا نہیں بلکہ کسی اور کام ہے۔ اس پر پاکستان تحریک انصاف نے اعتراض کرتے ہوئے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا