امریکا :کارمیں 4 افرادکی فائرنگ،10 زخمی،2کی حالت نازک
گاڑی کے چاروں شیشے نیچے ہوئے اور اندر بیٹھے چار افراد نے دونوں اطراف سے فائرنگ کردی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں کار سواروں کی فائرنگ سے 10افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت نازک ہے
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے قبل گہرے نیلے رنگ کی گاڑی وہاں پہنچی جس نے رفتار کم کی اس کےبعد گاڑی کے چاروں شیشے نیچے ہوئے اور اندر بیٹھے چار افراد نے دونوں اطراف سے فائرنگ کردی
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے منشیات بھی برآمد کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہاں منشیات کی خرید و فروخت جاری تھی۔