پشاوردھماکے کے بعد سندھ میں سیکورٹی سخت کرنے کافیصلہ

کراچی(امت نیوز)پشاورمیں دھماکے کے بعد سندھ میں بھی سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس  ہوا جس میں عبادت گاہوں، مزارات، عوامی مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے ہدایتکی  کہ سرکاری عمارتوں، کنٹونمنٹ علاقوں، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔انہوں نے صوبے اور اضلاع کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر نگرانی مزید سخت کرنے کے احکامات دے دیے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، چھاپوں میں ’تلاش ایپ‘ ڈیوائس استعمال کی جائے، مشتبہ، مشکوک سرگرمی، پیکٹ، پارسل، بیگ کی اطلاع 15 یا قریبی تھانے کو دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز پر منتظمین کی مشاورت سے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز اور ٹرک اڈوں کے اطراف پیٹرولنگ کی جائے۔