امریکا(اُمت نیوز) روس کو ڈرونز مہیا کرنے پر امریکہ نے ایران کے7 اداروں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین پرفضائی حملوں کے لیے روس کوڈرونز مہیّاکرنے کے الزام میں امریکانے ایران کے 7اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیاہے۔
بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی اداروں میں ایئرکرافٹ انجزڈیزائن اور مینوفیکچرنگ، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ریسرچ اورخودمکتفی جہاد آرگنائزیشن، اوجے پروازمدو نفرکمپنی، پروار پارس کمپنی، قدس ایوی ایشن انڈسٹری اور شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز شامل ہیں۔
امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑیاں (یو اے وی) یوکرین میں استعمال کے لیے روس منتقل کی جا رہی ہیں۔
یہ سرگرمی امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہے۔